حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لانا چاہتی ہے وزیراعظم

حکومتی تعاون سے سرمایہ کاروسائل کوبرؤے کارلاکر ملکی معیشت کو مضبوط بناسکتے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 04, 2018
حکومت پاکستان عملی بنیادوں پرمعیشت کوفروغ دینا چاہتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لانا چاہتی ہے اورسرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے سیلولر کمپنی ٹیلی نار گروپ کے صدر نے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ٹیلی نار گروپ کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تجربے کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے ٹیلی کام کے شعبے میں مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں گروپ صدر نے وزیر خزانہ سے ہونی والی ملاقات اور140 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی کام کے شعبے میں ٹیلی نارگروپ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان عملی بنیادوں پرمعیشت کو فروغ دینا چاہتی ہے، حکومت ترقیاتی ایجنڈے میں ٹیلی نارگروپ کی شرکت کوسراہتی ہے، حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لانا چاہتی ہے اورسرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔ حکومتی تعاون سے سرمایہ کار وسائل کو برؤے کار لاکرملکی معیشت کو مضبوط بناسکتے ہیں۔

اس سے قبل صدرٹیلی نارگروپ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں 3.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی اورسرمایہ کاری سے 5 ہزار لوگوں کو روزگار ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں