پولٹری منصوبے کے تحت شہریوں کو مرغے مرغیوں کی فراہمی

محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی نے ابتدائی طور پر 100 یونٹ شہریوں کو فراہم کردیے

محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی نے ابتدائی طور پر 100 یونٹ شہریوں کو فراہم کردیے فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کے منصوبے کے تحت گھریلو سطح پر پولٹری کو فروغ دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔


محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی نے ابتدائی طور پر آج 100 یونٹ شہریوں کو فراہم کردیے ہیں۔ ایک یونٹ میں ایک مرغا اور پانچ مرغیاں شامل ہیں جن کی قیمت بارہ سو روپے مقرر ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں 25 لاکھ یونٹس کی تقسیم کا ہدف رکھا گیا ہے۔

یونٹ میں شامل مرغیوں کی عمر 85 روز ہے اور جلد انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی ترجمان مداحہ طارق کے مطابق مرغیوں کے یونٹ کے حصول کیلئے شہری لائیو اسٹاک دفتر سے فارم وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔
Load Next Story