افغانستان نیٹو فورسز کی بمباری 40 طالبان ہلاک

کنڑمیں 80 کے قریب طالبان ایک قاتل کوسرعام پھانسی دینے کیلیے جمع تھے کہ اتحادی فوج نے بمباری کردی


AFP August 19, 2012
کنڑمیں 80 کے قریب طالبان ایک قاتل کوسرعام پھانسی دینے کیلیے جمع تھے کہ اتحادی فوج نے بمباری کردی، نیٹو ہیلی کاپٹر کی تباہی پرامریکا کو تشویش

PESHAWAR: افغانستان میں نیٹو فورسز کی بمباری میں 40 طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ بم دھماکے میں 4 شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، ایک برطانوی فوجی بھی مارا گیا، ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ کنڑ کے ضلع چپا درا میں 80 کے قریب طالبان ایک قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے جمع تھے کہ اسی دوران اتحادی فوج نے بمباری کردی جس میں 40 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ایساف کے ترجمان کے مطابق حملے میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں صرف 13 جنگجو مارے گئے ہیں، دوسری طرف صوبہ ہرات کے ضلع شنداند کے ایک بازار میں ایک بم پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا جس میں عید کی خریداری کرنے والے 4 شہری جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں.

صوبائی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے، دریں اثنا صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں طالبان کے حملے میں ایک برطانوی فوجی بھی مارا گیا، برطانوی وزارت دفاع نے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ادھر اوباما انتظامیہ اور پینٹاگون نے افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر کی تباہی پر صدمہ اور تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں 7امریکی، 3افغان فوجی اور ایک مقامی ترجمان ہلاک ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |