بھارتی سپر اسٹار کمل ہاسن کا فلموں سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

اداکار کمل ہاسن اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں


ویب ڈیسک December 04, 2018
اداکار کمل ہاسن اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں فوٹوفائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن اپنی اگلی فلم 'انڈین2' کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، اسکرین رائٹر اورسیاستدان کمل ہاسن کا شمار بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے انہوں نے فلم انڈسٹری کو 'انڈین'،'اک دوجے کیلئے'، 'وکرم' اور'چاچی 420'سمیت متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم اب وہ اپنی آنے والی فلم 'انڈین2' کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمل ہاسن اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران اداکار کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی جماعت 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے اپنے نمائندے میدان میں اتارے گی لہٰذا فلم 'انڈین2' کے بعد وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں پر توجہ دیں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں کچھ عرصے پہلے بھی ان کے بارے میں اسی قسم کی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ فلم 'وشواروپم 2' کے بعد کمل ہاسن فلموں کو خیر باد کہہ کر اپنی سیاسی جماعت مکال نیدھی میام پر توجہ دیں گے تاہم انہوں نے 'انڈین 2' سائن کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں