زلفی بخاری کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کیا نیب خود ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے سکتاہے، عدالت کا استفسار


ویب ڈیسک December 04, 2018
کیا نیب خود ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے سکتاہے، عدالت کا استفسار۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کے مشیر خصوصی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیراعظم کے مشیر خصوصی زلفی بخاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران نیب نے انکوائری کے حوالے سے دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ لگتا ہے زلفی بخاری نے آپ کو کوئی معلومات نہیں دیں، اڑھائی ماہ میں آپ نے نوٹس کیوں نہیں بھیجا، کیا نیب زلفی بخاری کانام ای سی ایل پر نہیں رکھنا چاہتی۔ پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ایسا نہیں ہم نے صرف ایک دفعہ نام نکالنے کی سفارش کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زلفی بخاری کو مشیر مقرر کرنے پر وزیراعظم کو نوٹس

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب خود ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے سکتاہے، نام نکالنا یا شامل کرنا وزارت داخلہ کا اختیار ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں