کرم ایجنسی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

پولیس اور سیکیورٹی فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

اکاخیل میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گاڑی مسافروں کو لے کر پاراچنار سے اکاخیل جا رہی تھی، جیسے ہی گاڑی اکاخيل پل کے قریب پہنچی سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، پولیس اور سیکیورٹی فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story