امریکی ریاست ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی19 فائر فائٹرز ہلاک

حکام نے متاثرہ علاقے قریب بسنے ولے 300 خاندانوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ویب ڈیسک July 01, 2013
فیڈرل ایمرجنسی حکام اور دیگر امدادی ادارے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والے آگ نے سیکٹروں ہیکٹر اراضی پر موجود ہر چیز کو خاکستر کردیا ہے جبکہ اس پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 19 فائر فائٹرز بھی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کے شمال مغرب میں واقع جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلتی جارہی ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے تمام تر اقدامات ناکام ثابت ہورہے ہیں۔ اب تک اس آگ نے سیکڑوں ہیکٹر پر پھیلے جنگلات اور 250 سے زائد مکانات کو مکمل طور پر جلا کر خاکستر کردیا ہے جبکہ اس آگ کی لپیٹ میں آکر 19 فائر فائٹرز ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں تاہم کسی بھی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔



ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے آگ بجھانے کے لئے 200 سے زائد فائر فائٹرز مصروف ہیں اور مختلف طریقوں سے اس آگ کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے حکام نے متاثرہ علاقے کے قریب بسنے والے 300 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں