اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کے برآمدی کوٹے میں ایک لاکھ ٹن اضافے کی منظوری دیدی

مجموعی طور پر 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی


ویب ڈیسک December 04, 2018
اسلام آباد:چینی کے برآمدی کوٹے کو بڑھا کر 11 لاکھ ٹن کر دیا گیا، فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کے برآمدی کوٹے میں ایک لاکھ ٹن اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد مجموعی طور پر 11 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کے برآمدی کوٹے کو10 سے بڑھا کر 11 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں، وزیر خزانہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فریٹ سپورٹ کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی جب کہ کمیٹی نے ظافر گیس فیلڈ سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں کرشنگ سیزن جلد از جلد شروع کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہےاس ضمن میں صوبائی حکومتوں سے تعاون مانگا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں