کراچی میں رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن 30 افراد گرفتار اسلحہ برآمد
پولیس نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 22سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرزاورپولیس نے آپریشن کرکے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
رینجرز کی بھاری نفری نے شہر کے مضافاتی علاقے اتحاد ٹاؤن خیبر چوک پر آپریشن کرکے 8 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ پولیس نے گلشن اقبال، سچل کالونی، بھینس کالونی، قائد آباد، کھارادر اور محلقہ علاقوں ميں چھاپے مارکر 22 سے زائد مبینہ ملزمان کو حراست میں لیے لیا،حراست میں لیے جانے والوں میں مفرور اور اشتہاری بھی شامل ہیں۔