ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر کو بیٹنگ کرتے ہوئے دل کا دورہ

راجا ارشد نے بیٹنگ کرتے ہوئے 24 رنز ہی بنائے تھے کہ ان کے سینے میں شدید درد اٹھا

راجا ارشد آئی سی یو وارڈ میں ہیں اوران کی حالت خطرے سےباہرہے، فوٹو: فائل

ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کےمیچ کے دوران پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر راجا راشد کو دل کا دورہ پڑگیا اور انہیں فوری طور پرمقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل جاری تھا ۔ انگلش ٹیم کے کھلاڑی راجا ارشد حیات بیٹنگ کررہے تھے۔ انہوں نے 24 رنز ہی بنائے تھے کہ ان کے سینے میں شدید درد اٹھا۔




ہارٹ اٹیک کے باعث انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ ویٹرنز کپ میں عمر کی حد 50 سال ہے جب کہ پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر راجا راشد اس وقت 52 سال کے ہیں۔

Load Next Story