وزیرخارجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال
پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے، خلوصِ نیت کے ساتھ، اپنا تعاون جاری رکھے گا شاہ محمود قریشی
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پاکستان کے تعاون پر بات چیت اور افغانستان میں امن اور سیاسی حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
زلمےخلیل زاد نے وزیرخارجہ کو امریکی صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے تعاون کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے خلوص نیت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔