وزیر اعظم کے قبل ازوقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران بڑھے گا اسفند یار

وزارت خزانہ اور وزیر اعظم ہاؤس میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے،اسفندیار ولی


ویب ڈیسک December 04, 2018
وزارت خزانہ اور وزیر اعظم ہاؤس میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے،اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندار یار ولی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا بیان معاشی دہشت گردی ہے کیوں کہ قبل از وقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسفندیار ولی نے کہا کہ وزیر اعظم کا عام انتخابات کا بیان معاشی دہشت گردی ہے، حکومت معاشی دہشت گردی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرے کیوں کہ قبل از وقت الیکشن کے بیان سے معاشی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور وزیر اعظم ہاؤس میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے جب کہ انٹرویو سے تاثر مل رہا تھا جیسے ملک کا اپوزیشن لیڈر حکومت وقت سے کوئی ڈیمانڈ کر رہا ہو،کپتان ہمت کا مظاہرہ کریں اور این آر او لینے اور ڈیل کرانے والوں کے نام سامنے لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں