کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

روشنیوں کے شہرکراچی میں موت کے سودا گر آج بھی معصوم شہریوں کو موت کی وادی میں دھکیلتے رہے


ویب ڈیسک July 01, 2013
اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، پولیس فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 5 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

روشنیوں کے شہرکراچی سے موت کےاندھیرے نہ چھٹ سکے، پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں 18 سالہ محمد جاوید کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ترک محلہ آٹا میل ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 35 سالہ محمد فاروق کو موت کی نیند سلادیا، پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے ، لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں بھی موت کے سوداگروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں