محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دیگر فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا خواہاں ہوں، محمد حفیظ


Sports Reporter December 04, 2018
حفیظ نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 10 سنچریز اور 12 ففٹیز اسکور کی ہیں، فوٹو: فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں سنچری کے بعد مسلسل ناکام اوپنر محمد حفیظ نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا، اپنے کیریئر کے دوران 55 ٹیسٹ میں 3644 رنز اسکور کرنے والے محمد حفیظ نے 10 سنچریز اور 12 ففٹیز اسکور کی ہیں۔

محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ابوظہبی ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہے ، اس میچ میں وہ آخری بار بیٹنگ کرنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی ٹیسٹ؛ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے 3 وکٹوں پر 139 رنز

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 سال تک بڑی محنت سے قومی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی کوشش کی، اس سفر میں ساتھ دینے والے پی سی بی اور ساتھی کرکٹرز کا شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی بھی کی اور غلطیوں کو معاف کیا،اپنی فیملی کا بھی شکر گزار ہوں، دیگر فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا خواہاں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں