چشمہ رائٹ بینک کینال خیبرپختونخوا اور عالمی بینک میں معاملات طے پاگئے

پلاننگ کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں،عید کے فوری بعدکام شروع کرنے کافیصلہ،وفاقی حکومت بھی فنڈز فراہم کرنے پررضامند ہوگئی

پلاننگ کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں، عید کے فوری بعدکام شروع کرنے کافیصلہ، وفاقی حکومت بھی فنڈز فراہم کرنے پررضامند ہوگئی. فوٹو اے پی پی

لاہور:
چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیرکاکام شروع کرنے کیلیے خیبرپختونخواحکومت اورعالمی بینک کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں،جس کے تحت عالمی بینک صوبے کوسستاقرضہ فراہم کرے گا جس سے صوبہ اپنے حصے کی رقم فراہم کردے گا اور عیدکے فوراًبعد مذکورہ منصوبہ پرکام شروع کردیاجائے گا۔


مرکزی حکومت نے چشمہ رائٹ بینک کینال پر عید کے فوراًبعد کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا سنگ بنیاد صدر یا وزیراعظم میں سے کوئی ایک رکھے گا،مذکورہ منصوبہ کا تخمینہ لاگت 62 ارب روپے ہے جس میں سے نصف رقم مرکزی حکومت جبکہ نصف رقم صوبہ فراہم کرے گا،مرکزی حکومت کی جانب سے پلاننگ کمیشن نے چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر کے منصوبہ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے تحت صوبائی حکومت نے بھی عالمی بینک کے ساتھ قرضے کے حصول کے لیے معاملات کو حتمی شکل دیدی ہے ،عالمی بینک کی جانب سے صوبائی حکومت کو سستا قرضہ فراہم کیاجائے گا جس سے صوبہ چشمہ رائٹ بینک کنال کے لیے مطلوبہ رقم کی فراہمی کرے گا۔
Load Next Story