پشاور کے علاقے پشتخرہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد اسپیشل پولیس فورس کے اہلکار تھے۔

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے، عینی شاہدین۔ فوٹو: فائل

رنگ روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پشتخرہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے رنگ روڈ پر عباس ٹرمینل کے ساتھ چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسپیشل پولیس فورس کے 2 اہلکار سلیمان اور عثمان زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گزشتہ روز بھی دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story