انیل کپور نے بھتیجے ارجن اورملائیکہ کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کے ارجن کپورسے قریبی تعلقات قائم ہیں


ویب ڈیسک December 04, 2018
ہمیں دوسروں کی خوشیوں کے ساتھ خوش رہنا چاہئے،انیل کپور۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے بھتیجے ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو 'نو فلٹر نیہا' میں شرکت کی جہاں اُن سے شو کی میزبان کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جب کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری قربتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انیل کپور نے دونوں اداکاروں کے رشتے پر بغیر کسی اعتراضات کے آمادگی ظاہر کی۔

انیل کپورکا کہنا تھا کہ وہ ارجن کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور اگر اسے کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں اسے ناپسند نہیں کرسکتا، ویسے بھی یہ اُس کا ذاتی معاملہ ہے وہ اپنی زندگی میں کچھ بھی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوسروں کی خوشیوں کے ساتھ خوش رہنا چاہئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

واضح رہے کہ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کے ارجن کپورسے قریبی تعلقات قائم ہیں اورخبریں زیرگردش ہیں کہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں