کراچی ٹاؤن شپ کے مکین اپنی تجاوزات خود ختم کرکے ملبہ بھی اٹھائیں وارننگ جاری

جنرل منیجر انڈسٹریل ریلیشن کی جانب سے ٹاؤن شپ میں مقیم ملازمین کو وارننگ لیٹر تقسیم کر دیئے گئے


ویب ڈیسک December 04, 2018
اگر انتظامیہ نے تجاوزات گرائیں تو ملبہ اٹھانے اور مشینری کے اخراجات مکین کو ادا کرنے ہوں گے، وارننگ (فوٹو: فائل)

پی آئی اے کے رہائشی علاقے ٹاؤن شپ کے مکینوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنی تجاوزات خود ختم کریں اور ملبہ بھی خود اٹھا کر پھینکیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کے ایم سی کی جانب سے آپریشنز جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں دکان دار خود تجاوزات ختم کررہے ہیں، دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ بھی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے حرکت میں آگئی ہے اور پی آئی اے کی رہائشی کالونی ٹاؤن شپ میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جنرل منیجر انڈسٹریل ریلیشن کی جانب سے ٹاؤن شپ میں مقیم ملازمین کو وارننگ لیٹر تقسیم کر دیئے گئے ہیں جس میں وارننگ دی گئی ہے کہ رہائشی کالونی میں رہنے والے ملازمین اپنے فلیٹس اور گھروں کے سامنے سے تمام قبضہ ختم کر دیں، مکین اپنی تجاوزات کو خود ختم کر کے ملبہ کالونی کی حدود سے باہر پھینکیں بصورت دیگر 7 دسمبر کو انتظامیہ کی جانب سے آپریشن شروع کیا جائے گا اور ملبہ اٹھانے اور مشینری کے اخراجات مکین کو ادا کرنے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں