سابق حکمرانوں نے بجلی نہیں صرف کمیشن پیدا کیا شہباز شریف

مسلم لیگ(ن) نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عوام سے جووعدہ کیا تھا اسے ضرورپورا کیا جائے گا، شبہازشریف


ویب ڈیسک July 01, 2013
بجلی پرسبسڈی امیر کا نہیں صرف غریب کا حق ہے،وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران بجلی نہیں صرف کمیشن پیدا کیا۔

ماڈل ٹاؤن لاہورمیں شہبازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے گزشتہ 5 سال کے دوران بجلی نہیں صرف کمیشن پیدا کیا اور پوری قوم لوڈ شیڈنگ کے آگ میں جھلستی رہی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کا گردشی قرضہ 500 ارب روپے سے تجاوز کرچکاہے لیکن اسے 60 دنوں میں ختم کرنے کا جو وعدہ کیا ہے اسے ضرورپورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پرسبسڈی امیر کا نہیں صرف غریب کا حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |