فحش فلموں میں کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں سنی لیون

یہ میرا ماضی ہی ہے جس کی وجہ سے میں بالی ووڈ ميں موجودہ مقام حاصل کر سکی، سنی لیون


ویب ڈیسک July 01, 2013
سنی لیون نے بالی ووڈ میں فلم "جسم 2" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: فحش فلموں سے شہرت پانے کے بعد بالی ووڈ کا رخ کرنے والی بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ماضی پر کسی بھی قسم کی کوئی شرمندگی یا پچھتاوا نہیں اور یہ ان کا ماضی ہی ہے جس کی وجہ سے وہ بالی ووڈ ميں اپنا مقام پیدا کر سکیں۔

بھارتی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ماضی پر کسی بھی قسم کی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ "پورن اسٹار" ہونے کی ہی وجہ سے انہوں نے بالی ووڈ میں اپنا مقام پیدا کیا، اگر میں ایک عام لڑکی کی حیثیت سے بغیر کسی تجربے کے بالی ووڈ میں قدم رکھتی تو اتنی مقبول نہ ہوتی جتنی ''پورن اسٹار'' ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ سنی لیون نے بالی ووڈ میں فلم "جسم 2" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور فلم میں کافی بولڈ کردار ادا کرنے پر انہیں فحاشی پھیلانے جیسے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں