جیا خان خود کشی کیس میں گرفتار سورج پنچولی ضمانت پر رہا

جیا جان کو لازماً خودکشی پراکسایا گیا ہو گا تاہم اس کی ذمہ داری صرف سورج پنچولی پر نہیں ڈالی جا سکتی، عدالت


ویب ڈیسک July 01, 2013
جیا جان کو لازماً خودکشی پراکسایا گیا ہو گا تاہم اس کی ذمہ داری صرف سورج پنچولی پر نہیں ڈالی جا سکتی، عدالت فوٹو: فائل

عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیا خان خود کشی کیس میں گرفتار اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق عدالت نے سورج پنچولی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک نوجوان لڑکی کا خودکشی کرنا بدنصیبی تھی ، جیا جان کو لازماً خودکشی کے لئے اکسایا گیا ہو گا تاہم اس کی ذمہ داری صرف سورج پنچولی پر نہیں ڈالی جا سکتی، عدالت نے سورج پنچولی کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہاکرتے ہوئے اپنا پاسپورٹ پولیس کو جمع کرانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ وہ ہر دوسرے روز پولیس کو رپورٹ کریں گے۔

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ مبینہ طور پر جیا خان کے گھر سے ملنے والے خط کو خودکشی سے قبل لکھا گیا خط نہیں قراردیا جاسکتا کیونکہ اس میں کسی کو بھی مخاطب کیا گیا ہے نہ ہی تاریخ درج کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں