پاکستان میں بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنا قابل افسوس ہے ترجمان محکمہ خارجہ

پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ میں بین الاقوامی این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے، ہیتھر ناورٹ


ویب ڈیسک December 05, 2018
پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ میں بین الاقوامی این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے، ہیتھر ناورٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکنا قابل افسوس بات ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی 18 بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکا گیا جو کہ قابل افسوس بات ہے، حالانکہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ میں بین الاقوامی این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی این جی اوز کے پاکستان میں کردار کو اہم سمجھتاہے جب کہ ہم پاکستان کی انٹرنیشنل پارٹنرز کے اشتراک سے عوام کے اچھے مستقبل کیلیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں