بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا جیل سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا اعلان

فلم پروڈیوسر نےسنجےکی خواہش کااحترام کرتے ہوئے’’پولیس گیری‘‘کا ممبئی میں ہی چیریٹی ایونٹ منعقد کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے

سنجے دت کی فلم پولیس گیری 5 جولائی کو ریلیز کی جائے گی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سنجے دت نے اپنی نئی فلم ''پولیس گیری'' کے پروڈیوسرز کو فلم کا پریمیئر دبئی میں کرنے کے بجائے ممبئی میں کرنے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خرچ کی جائے۔


سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتہ کو جیل سے لکھے گئے خط میں کہا کہ ان کی فلم کے دبئی میں پریمیئر پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے ممبئی میں ہی ایک چیریٹی ایونٹ منعقد کیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ریاست اتراکھنڈ میں سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے، فلم پروڈیوسر ٹی پی اگروال اور راہول اگروال نے سنجے کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ''پولیس گیری'' کا ممبئی میں ہی چیریٹی ایونٹ منعقد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی پہلے دن کی آمدنی بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے عطیہ کریں گے۔

سنجے دت کی فلم پولیس گیری 5 جولائی کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں سنجے دت کے ساتھ پراچی دیسائی اور پراکاش راج بھی شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story