وزارت داخلہ کی سندھ حکومت کو 14 علما ئے کرام کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

جن 14علمائے کرام کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی سیکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے بچا جاسکے، خط کا متن


ویب ڈیسک July 01, 2013
ملک میں جاری دہشت گردی کی کارروائی کے دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ علمائے کرام کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، فوٹو:فائل

وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حکومت سندھ کو مختلف مکاتب فکر کے 14 علمائے کرام کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت علامہ عباس کمیلی، علامہ فرقان حیدر عابدی، مولانا عون نقوی، حسن زکریا، علامہ حسن مسعود، مولانا رب نواز فاروقی، مولانا تاج محمد حنفی، شہریار حسن نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ اورنگزیب فاروقی، ڈاکٹر فیاض، مفتی محمد نعیم اور مولانا اکبر سعید کی سیکیورٹی مزید سخت کرے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی کارروائی کے دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ علمائے کرام کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے اورکراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں