شام کے نائب صدر نے بھی بشار الاسد کیخلاف اعلان بغاوت کردیا

سرکاری فوج اور باغی دونوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمے دار ہیں،اقوام متحدہ

شدید لڑائی کے بعد حلب سے ہزاروں شہری انخلا پر مجبور، سرکاری فوج اور باغی دونوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمے دار ہیں،اقوام متحدہ

BRIDGETOWN:
شام کے حکومت مخالف ذرائع نے بشار الاسد کے دست راست اور نائب صدر فاروق الشرع کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فاروق الشرع اب اردن پہنچ گئے ہیں، فاروق الشرع کئی دنوں سے دمشق سے غائب تھے۔


انھوں نے اردن پہنچنے تک بشار الاسد حکومت کے خلاف اعلان بغاوت دبائے رکھا۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق نائب صدر فاروق الشرع منحرف نہیں ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال منحرف ہونے والے شام کے ایک وزیر عبدو حسام الدین نے کہا ہے کہ نائب صدرکو گھر میں گرفتار کرکے رکھا گیا ہے، دریں اثنا سرکاری فوج نے حلب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں، شدید لڑائی کے بعد حلب سے ہزاروں شہری انخلا پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف شام میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ نے واپس جاتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری فوج اور باغی دونوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمے دار ہیں، اقوام متحدہ نے لخدار براہمی کو کوفی عنان کی جگہ شام کیلئے اپنا خصوصی نمائندہ مقررکردیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے نئے نمائندے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے تعاون کریں گے۔ آن لائن کے مطابق برطانیہ میں شامی حکومت مخالف مظاہرین نے روسی سفارتخانہ کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے جاری بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story