6 سالہ بچے نے ٹریننگ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

آرشی شائلر دل کے عارضے میں مبتلا ہے، انہیں ’میک اے وش‘ چیریٹی کی بنیاد پر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کا موقع دیا۔


Sports Desk December 05, 2018
آرشی شائلر دل کے عارضے میں مبتلا ہے، انہیں ’میک اے وش‘ چیریٹی کی بنیاد پر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کا موقع دیا۔ فوٹو: فائل

6 سالہ بچے آرشی شائلر نے ٹریننگ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

ایڈیلیڈ میں ایک 6 سالہ بچے آرشی شائلر نے ٹریننگ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے 'میک اے وش' چیریٹی کی بنیاد پر انھیں ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کا موقع دیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں جسٹن لینگر اس بچے کو بتا رہے ہیں کہ وہ بھارت سے میلبورن میں باکسنگ ڈے کے موقع پر شیڈول تیسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا بھی حصہ ہوں گے، جس پر وہ بچہ کہتا ہے کہ میں لیگ اسپن بولنگ کرتا ہوں اورکوہلی کی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔