آئی ایف سی اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک میں معاہدہ
معاہدے سے کسانوں کی مالی وسائل تک رسائی کے ذریعے کاشتکاری شعبہ مضبوط ہوگا
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے درمیان معاہدہ طے ہو گیا۔
عالمی بینک گروپ کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کا مقصد پاکستان میں کم آمدنی والے کسانوں کی مالی وسائل تک رسائی اور مالی شمولیت تیز کرنے کے لیے ایگری ڈیجیٹل اسکور کارڈ تیار کرنا ہے۔ یہ تعاون دونوں اداروں کی جانب سے ایسے چھوٹے زمینداروں کو اعانت کی فراہمی کے عزم کا حصہ ہے جو روایتی بینکاری سے فائدہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں کاشتکاری کا شعبہ مضبو ط ہوگا۔
اس موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجر فنانشل انسٹی ٹیوشنز گروپ ایشیا اینڈ پیسیفک ریچل فری مین نے کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایگری ڈیجیٹل فنانس آئی ایف سی کی اہم تر جیح ہے اور آئی ایف سی اپنے عالمی تجربے کا فائدہ لیتے ہوئے چھوٹے کسانوں کے فروغ کے لیے انہیں ٹیکنالوجی سلیوشنز دے گا۔
خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ آئی ایف سی کے ساتھ تعاون سے ملک میں زراعت کی اعانت کے لیے کی جانے والی ہماری کوششیں مزید تیز ہوں گی۔