معیشت کے مختلف شعبوں میں 13 اہم ایکیوزیشنز منظور

کمپنیوں کے انضمام یاشراکت کیلیے مسابقتی کمیشن آف پاکستان سے اجازت لینا ہو گی

ملک کو ایف ڈی آئی، روزگار مواقع، معیشت کے میدان میں علاقائی لیڈر بننے میں مدد دیں گے۔ فوٹو: فائل

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے حالیہ دنوں میں کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں 13 اہم ایکیوزیشن کی منظوری دی ہے۔

مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت اگر کوئی کاروباری ادارہ کسی دوسرے کاروباری ادارے کے حصص یا اثاثے حاصل کرنا چاہتا ہے (ایکیوزیشن) یا اگر دو یا دو سے زائد کاروباری ادارے آپس میں انضمام کے خواہش مند ہوں تو اس کے لیے سی سی پی سے منظوری لینا ضروری ہے۔ یہ تمام ایکیوزیشن پاکستان میں بیرونی ڈائریکٹ انویسمنٹ کی آمد اور روزگار کے ذرائع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔


مذید برآں یہ ایکیوزیشنز نہ صرف معیشت اور صنعت کے میدان میں پاکستان کے علاقائی لیڈر بننے کی خواہش میں مدد دیں گی بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر اور ان کے حصول کی خواہش اس امر کی بھی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول بتدریج بہتر ہو رہا ہے۔

سی سی پی نے جن اہم سیکٹر ز میں ایکیوزیشن /حصول کی منظوری دی ہے ان میں پاور جنریشن، ہیلتھ کیئر یعنی صحت ، فارماسیوٹیکل، سیکیورٹیز، لوکو موٹیو، کیمیکلز اور پٹرو کیمیکلز، اسٹیل، ایوی ایشن، لیکیووفائیڈ پٹرولیم گیس، آٹو موبائل رینٹلز اور انٹرٹینمنٹ سیکٹرز شامل ہیں۔

 
Load Next Story