شہید طاہر داوڑ کے اہلخانہ کیلیے 7 کروڑ کے پیکیج کا اعلان

سوشل میڈیا پرحکومت مخالف منفی پروپیگنڈا ہو رہا ہے، غریبوں کوتنگ نہیں کیا جائیگا، پریس کانفرنس


Numaindgan Express December 05, 2018
ہم نے ماحول بہتر نہ کیا تو قیمت چکانا پڑے گی، وزیر مملکت کا تقاریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

PARIS: وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بہادر سپوتوں کے اہلخانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے ٹوٹل7کروڑ روپے کا پیکج دیا ہے جب کہ شہید ایس پی کے بھائی کے ایک بیٹے کو بھی کسی ڈپارٹمنٹ میں لگایا جائیگا۔

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور سیاست کرنے کا سب کوحق ہے، سوشل میڈیا پرحکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ شہیدایس پی طاہرداوڑ نڈر افسر تھے اور ان کی فیملی پر بھی قاتلانہ حملے ہوئے، ریاست شہید ایس پی طاہرداوڑ کے ورثا کے ساتھ ہے، بہادر سپوتوں کے اہلخانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے طاہر داوڑکے اہلخانہ کیلئے 5 کروڑامدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ اس واقعے پر وزیر اعظم نے فوری نوٹس لیا اورجے آئی ٹی قائم کی، اس کے علاوہ حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں پرمشتمل پارلیمنٹیرینز کمیٹی بنائی جائیگی جوجے آئی ٹی کیساتھ ملکرکام کرے گی، وزیر اعظم نے ٹوٹل7کروڑ روپے کا پیکج دیا ہے، شہید ایس پی کے بھائی کے ایک بیٹے کو بھی کسی ڈپارٹمنٹ میں لگایا جائیگا۔

وزیر مملکت کاکہنا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سے وفاقی حکومت کاکوئی تعلق نہیں تاہم آپریشن میں غریبوںکوتنگ نہیں کیاجائیگا۔ اس سے قبل وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلزایف سیون ٹومیں گرین اینڈکلین پاکستان نمائش کادورہ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں