برازیل نے عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دے کرفیفا کنفیڈریشن کپ جیت لیا

پہلے ہاف کے چوالیس ویں منٹ میں نیمرنے بال کو گول ریکھا پار کروا کر برازیل کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔


ویب ڈیسک July 01, 2013
میچ کے دوسرے منٹ میں فریڈ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ فوٹو: رائٹرز

برازیل نے عالمی چیمپئن اسپین کوصفر کےمقابلےمیں 3 گول سے شکست دے کرمسلسل تیسری بار فیفا کنفیڈریشن کپ جیتنےکا اعزاز اپنے نام کر لیا۔


فیفا کنفیڈریشن کپ کے فائنل کا میلا سجا برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جہاں دنیا بھر سے فٹبال کے شائقین نے میچ سے قبل ہی ڈیرے ڈال رکھے تھے۔ سنسنی خیز فائنل کے آغاز سے ہی میزبان برازیل کے کھلاڑی چھائے رہے، میچ کے دوسرے منٹ میں فریڈ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی، پہلے ہاف کے چوالیس ویں منٹ میں نیمرنے بال کو گول ریکھا پار کروا کر برازیل کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔ میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی فریڈ نے تیسراگول کرکے ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |