شارع فیصل پر موٹر سائیکل سوار لین کا افتتاح خلاف ورزی پر چالان ہونگے

خلاف ورزی پرآج سے چالان شروع کیے جائیں گے، ترجمان ٹریفک پولیس


Staff Reporter December 05, 2018
خلاف ورزی پرآج سے چالان شروع کیے جائیں گے، ترجمان ٹریفک پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس

میٹرو پول ہوٹل کے سامنے شارع فیصل کے آغاز پر موٹر سائیکل سواروں کیلیے خصوصی طور پر بنائی گئی لین کا افتتاح کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز میٹرو پول ہوٹل کے سامنے شارع فیصل کے آغاز پر ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے موٹر سائیکل سواروں کیلیے خصوصی طور پر بنائی گئی لین کا افتتاح کر دیا، خلاف ورزی پرآج سے چالان شروع کیے جائیں گے۔

تقریب میں ایس پی ٹریفک ساؤتھ آصف بگھیو ، ایس پی ٹریفک ملیر ایس پی نسیم آرا پہنور اور دیگر افسران بھی شریک تھے ، سڑک کے انتہائی بائیں جانب لین ایئرپورٹ تک بنائی گئی ہے ، موٹر سائیکل سوارہیلمٹ بھی ضرور پہنیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں