سرجانی ٹاؤن سیکٹر 16میں ماڈل قبرستان کی تعمیر شروع

قبرستان میں بچوں کی تدفین کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے گی، ذرائع


نعیم خانزادہ December 05, 2018
میئر ہر ضلع میں ماڈل قبرستان بنانے کے دعوے کو عملی جامہ نہ پہناسکے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ نے ماڈل قبرستان کی تعمیر شروع کردی جب کہ میئر کراچی وسیم اخترنے سنگ بنیاد رکھ دیا۔

سرجانی ٹاؤن میں نئے قبر ستان کام شروع کر دیا گیا ہے جون2019 تک پہلے فیز کو مکمل کر لیا جا ئے گا،گذشتہ دو سال سے کراچی کے شہر یوں کا مرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا،شہر کے قدیم قبر ستا نو ں میں تد فین پر پابندی عائد ہے،دوسال بعد بلدیہ عظمیٰ کو شہریوں کا خیال آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجا نی ٹاون سیکٹر 16میں10 ایکٹر اراضی مختص کر دی گئی، ماڈل قبرستان میں کو چار فیز میں تعمیر کیا جائے گا پہلے فیز پر کام شروع کر دیا گیا،قبرستان کی دیواریں تعمیر کرلیں قبر ستان کے درمیان سڑکیں بھی تعمیر کی جائے گی، قبرستان میں بچوں کی تد فین کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے گی جبکہ عام لوگوں کے لیے الگ جگہ بنائی جا رہی ہے۔

امکان ہے کہ پہلے فیز کو جو ن 2019میں مکمل کر کے تد فین کا عمل شروع کر دیا جا ئے گا جبکہ دیگر تین فیز پر کام جا ری ر ہے گا ،ذرائع نے بتا یا کہ قبر ستان کے قریب کے پہا ڑیا ں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے بر ساتی نالہ بھی بنا یا جا ئے گا، ماڈل قبر ستان کی تعمیر کے لیے تخمینی لا گت کر وڑوںرو پے رکھی گئی ہے، قبرستان کا ڈائر یکٹر اور محکمہ انجینئر نگ تمام امور دیکھے گا۔

ذرا ئع نے بتا یا کہ قبر ستان کی تعمیر شروع ہو نے سے شہر یو ں کو تد فین کے عمل میں مشکلا ت میں کمی کا سامنا ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ میئرکر اچی جب شہر کے قبر ستانو ں میں تد فین کے عمل پر پا بند ی عائد کی تھی تو انھو ں نے دعویٰ کیا تھا کہ کر اچی کے ہر ضلع میں ماڈل قبر ستان بنا یا جا ئے گا میئر کے دعوے ہو ا میں تحلیل ہو گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |