پاکستان فٹبال پر ایک بار پھر معطلی کے سائے منڈلانے لگے

پی ایف ایف کے انتخابات فیفا ممبر ایسوسی ایشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے سے مطابقت نہیں رکھتے


Abbas Raza December 05, 2018
پی ایف ایف کے اسٹیٹس اور انتخابی ضابطوں کے حوالے سے کام نومبر 2018سے جولائی 2019 تک مکمل کرنے کیلئے کہا گیا تھافوٹوفائل

پاکستان فٹبال فیڈریشن پر ایک بار پھر معطلی کے سائے منڈلانے لگے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ 12 دسمبر کو کروائے جانے والے پاکستان فٹبال فیڈریشن( پی ایف ایف) کے انتخابات فیفا ممبر ایسوسی ایشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے سے مطابقت نہیں رکھتے، اگر پی ایف ایف کے الیکشن کروائے گئے تو معاملہ فیفا کی متعلقہ باڈیز کے سامنے رکھ دیا جائے گا،اس ضمن میں جو کارروائی ممکن ہے، اس کے تحت پی ایف ایف کی معطلی بھی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں فیفا کی ممبرز ایسوسی ایشن کمیٹی کے فیصلے کے تحت پی ایف ایف کو اپنا اسٹیٹس مطلوبہ معیارات کے مطابق لانے، کلبز کی سکروٹنی اور رجسٹریشن، اضلاع کے الیکشن سے لے کر ایگزیکٹو کمیٹی اور صدر کے انتخاب تک کے مراحل مکمل کرنے کیلئے جو روڈ میپ دیا گیا تھا اس کے مطابق الیکشن مارچ 2020 میں ہونا تھے۔

عالمی باڈی کی جانب سے کلبز کی رجسٹریشن اور سکروٹنی کا عمل نومبر2018 سے اگست 2019تک، پی ایف ایف کے اسٹیٹس اور انتخابی ضابطوں کے حوالے سے کام نومبر 2018سے جولائی 2019 تک مکمل کرنے کیلئے کہا گیا تھا،اگست میں پی ایف ایف کانگرس نئے اسٹیٹس اور انتخابی ضابطے کے مطابق الیکٹورل کمیٹی تشکیل دینے، اکتوبر میں ضلعی، دسمبر میں صوبائی سطح، مارچ میں ایگزیکٹو کمیٹی کے الیکشن تجویز کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں