ایف بی آرکومحتسب کے فیصلوں پرعملدرآمد کیلیے مہلت

رواں ماہ عملدرآمدنہ ہواتوذمے دارافسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی


Irshad Ansari August 19, 2012
رواں ماہ عملدرآمدنہ ہواتوذمے دارافسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ فوٹو: فائل

MADRID: وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کووفاقی ٹیکس محتسب کے 500 سے زائدفیصلوں پررواں ماہ کے دوران عملدرآمد کرنے کی مہلت دیدی ہے۔مقررہ مدت کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں وسفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آرکے ذمے دارافسروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کودستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرکوایک لیٹرلکھاگیاہے جس میں ایف بی آر حکام کومتنبہ کیا گیاہے کہ ایف بی آر کے پاس وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے دیے جانیو الے500سے زائد کیسوں کے فیصلے عملدرآمد کیلیے پڑے ہوئے ہیںاور فیصلے 2008 سے لے کراب تک دیے گئے ہیں مگرایف بی آران فیصلوں پرعملدرآمدنہیں کررہا۔

لیٹر میں ایف بی آر سے کہاگیاہے کہ ٹیکس دہندگان کی شکایات ودرخواستوں پریہ فیصلے دیے گئے ہیں اوران فیصلوں پرعملدرآمدکرناایف بی آرکی ذمے داری ہے لہٰذا ایف بی آرکوہدایت کی جاتی ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے ان500سے زائدفیصلوں پررواں ماہ(اگست)کے دوران عملدرآمدکروایا جائے اور وفاقی ٹیکس محتسب کورپورٹ کی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں