وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا فون مختلف امور پر بات چیت
پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے تبادلہ خیال
مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں پولیوکے خاتمے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون کیا اور الیکشن جیتنے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔