پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ بھارت میں 386 پاکستانی قید

فہرست کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 491 بھارتی قیدی قید ہیں۔


Numainda Express July 01, 2013
مئی کے ماہ میں پاكستان نے جذبہ خیر سگالی كے تحت 46 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا اور مزید 11 قیدیوں كو رواں ماہ كے وسط تک رہا كرنے كے لیے انتظامات كئے جارہے ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI:

پاكستان اور بھارت نے مئی 2008 كے كونسلر معاہدے كے تحت اپنے اپنے ملک میں قید قیدیوں كی فہرست كا تبادلہ كیا جس کے مطابق بھارت میں 386 پاکستانی قید ہیں۔


معاہدے كے تحت دفتر خارجہ نے پاكستان كی مختلف جیلوں میں قید 491 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی كمشنر كو فراہم كی جبكہ نئی دہلی میں بھارت كی وزارت خارجہ نے پاكستانی ہائی كمیشن كو 386 پاكستانی قیدیوں كی فہرست پیش كی۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک كے متعلقہ ادارے فراہم كی گئی فہرستوں كے تحت قیدیوں كی رہائی كے لیے اقدامات كریں گے اور دونوں ممالک قیدیوں كی سزا مكمل ہونے پر رہائی كے پابند ہیں۔


پاكستان انسانی ہمدردی کے تحت قیدیوں کی سزا مکمل ہونے کے بعد جلد سے جلد قیدیوں كی رہائی ممکن بنانے كے لیے اقدامات كررہا ہے۔ مئی کے ماہ میں پاكستان نے جذبہ خیر سگالی كے تحت 46 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا اور مزید 11 قیدیوں كو رواں ماہ كے وسط تک رہا كرنے كے لیے انتظامات كئے جارہے ہیں۔


واضح رہے کہ کونسلر معاہدے كے تحت قیدیوں كی فہرست كا تبادلہ سال میں 2 بار یكم جنوری اور یكم جولائی كو كیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں