افغانستان میں امن اورمصالحت کیلئے سیاسی حل کے حامی ہیں وزیراعظم

امریکی نمائندہ خصوصی کی وزیراعظم سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا


ویب ڈیسک December 05, 2018
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کے دورے پرہیں :فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اورمصالحت کیلئے سیاسی حل کا حامی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، زلمے خلیل زاد نے ملاقات میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اورمصالحت کیلئے سیاسی حل کا حامی ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں سیاسی حل چاہتا ہے اورافغانستان میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کرچلنا چاہتا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کے دورے پرہیں جو گزشتہ روزپاکستان پہنچے اوران کی وزیرخارجہ زاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں