ہمارے خلاف جھوٹے گواہ بنائے جارہے ہیں سعد رفیق

نیب لاہور کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سعد رفیق


ویب ڈیسک December 05, 2018
نیب لاہور کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سعد رفیق۔ فوٹو : فائل

(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کے پاس کوئی ثبوت نہیں تاہم ہمارے خلاف جھوٹے گواہ بنائے جارہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب لاہور کے پاس میرے اور سلمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، ایک سال سے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، 5 لوگ گواہان ہیں جو کہتے ہیں یہ نہیں ہو سکتا جب کہ قیصر امین بیمار ہیں، ان کو غلط پکڑا گیا اور ان کا بیان بھی غلط ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری تحقیقات کسی اور اچھے افسر سے کروائی جائے، یہ لوگوں کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف جھوٹے گواہ بنا رہے ہیں جب کہ عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات چل رہی ہے لیکن وہ وزیراعظم بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں کو بڑھانا بلا جواز ہے، یہ عوام کو تنگ کرنے کے ہتھکنڈے ہیں، نام نہاد 10،12 ٹرینیں چلا کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں