بل گیٹس کی نواز شریف کو پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کی یقین دہانی

پاکستان میں پولیو کی بیماری خاتمے کے قریب ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک July 01, 2013
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن مکمل تعاون کرے گی، بل گیٹس فوٹو: فائل

مائیکرو سافٹ کے بانی اور بزنس ٹائی کون بل گیٹس نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بل گیٹس نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کی بیماری خاتمے کے قریب ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس نے 7 جون کو تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو لکھے گئے خصوصی خط میں صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو رضاکاروں پر حملوں کے بعد پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے ان کی مدد طلب کی تھی جس کے جواب میں عمران خان نے انہیں صوبے میں پولیو پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |