بدین جونیئر اہلکاروں کی ترقیاں حق دار محروم

7اسسٹنٹ ورکشاپ انسٹرکٹر کو رشوت کے عوض ترقی کے آرڈر جاری کردیے گئے


Express News Desk July 02, 2013
سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے.

محکمہ تعلیم میں بد عنوانی عروج پر، رشوت کے عوض جونیئر اہلکاروں کی ترقیاں، جونیئر اہلکاروں کو چور دروازے سے شوت کے بل پر غیر قانونی ترقیاں دے کر حقداروں کو اپنے حق سے محروم کردیا گیا۔

سماجی حلقوں کاگزشتہ چند برسوںمیں کی جانے والی غیر قانونی ترقیوں کی تحقیقات اوران میں ملوث افسران اور کلرکوں سمیت کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بدین ضلع میں7 اسسٹنٹ ورکشاپ انسٹرکٹروں کو غیر قانونی ترقیاں دی گئیں، ہر ایک سے 25 ہزار سے 50 تک رشوت لے کر2003 سے ترقی کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔



جعلی آرڈر جاری کرنے میں آفس سپرنٹنڈنٹ میر اکبر اور دیگر افسران شامل ہیں۔ سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے جبکہ سماجی تنظیم سٹیزن ایکشن کمیٹی نے محکمہ تعلیم میں رشوت خوری، غیر قانونی ترقیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں