سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے نوید قمر
منتخب نمائندے ہی ادارے بہتر چلا سکتے ہیں،بلدیاتی قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے تو ضرور لانی چاہیے ،میڈیا سے بات چیت
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں گے ۔
بلدیاتی قوانین میں اگربہتری کی گنجائش ہے تو ضرور کرنی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو منتخب نمائندے بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس شہید بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق گواہی ہے تو اسے ضرور دینی چاہیے۔ نوید قمر نے کہا کہ ملاکاتیار بند کے حفاظتی پشتے مضبوط ہیں اور سیلاب کی صورتحال میں انہیں کوئی خطرہ نہیں۔ شہر کا نکاسی آب کا نظام قابل اطمینان نہیں ۔
فنڈز کی قلت کے باعث شہر اور دیہی علاقوں میں نکاسی آب کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں جنہیں جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ایجنسیوں کے کردار کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ دریں اثناء انھوں نے ضلعی کانفرنس ہال میں مون سون کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان محمد آصف میمن و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں شہری اور دیہی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا جا ئزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ متوقع بارشوں سے نمٹنے کیلیے ہنگامی طور پراقدام کریں۔ انھوں نے چیف میونسپل افسر کو ہدایت کی کہ وہ سیوریج نالوں کی فوری صفائی کرائیں اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پرا راکین سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری، عبدالکریم سومرو، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو محمد خان غلام قادر جونیجو، اسسٹنٹ کمشنر بلڑی شاہ کریم غلام رسول سومرو، محکمہ پبلک ہیلتھ، محکمہ ہائی وے اور بلڈنگز کے افسران بھی موجود تھے۔