بجلی بحران نے مٹی کے برتنوں کی مانگ میں اضافہ کردیا

شہری مٹی کے بنے کولر، مٹکے اور پیالے خریدنے لگے، کمہاروں کی چاندی ہوگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ میں مٹی کے برتن ٹھنڈے پانی کے حصول کا واحد ذریعہ نظر ہے. فوٹو: فائل

میرپورخاص میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث الیکٹرانک سامان بیکار اور مٹی کے برتنوں کی مانگ میں اضافے سے کنبھاروں کی چاندی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی شدید گرمی جاری ہے اور اس کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے برقی آلات ناکارہ ہو کر رہ گئے، شہریوں نے پینے کے پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے مٹی کے برتن خریدنا شروع کر دیے اور مٹی کے بنے کولر، مٹکے اور گلاسز کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس سے ناصرف شہریوں کو پینے کا مناسب ٹھنڈا پانی مل جاتا ہے تو کنبھاروں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔




شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ میں مٹی کے برتن ٹھنڈے پانی کے حصول کا واحد ذریعہ نظر ہے تاہم ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کنبھاروں کا کہنا ہے کہ انھیں آگے سے مٹی اور دیگر اشیاء مہنگے داموں ملتی ہے جس کی وجہ سے برتنوں کے دام بڑھادیے گئے ہیں۔
Load Next Story