کیانی کامشترکہ آپریشن نہ کرنیکا بیان خوش آئندہے منورحسن

مصراورترکی کے بعدانقلاب پاکستان کی طرف بڑھ رہاہے،بحرانوں سے نکلنے کانسخہ قرآن ہے


August 19, 2012
مصراورترکی کے بعدانقلاب پاکستان کی طرف بڑھ رہاہے،بحرانوں سے نکلنے کانسخہ قرآن ہے

KARACHI: امیرجماعت اسلامی سیدمنورحسن نے شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن کے امریکی مطالبہ مستردکرنے کے آرمی چیف کے بیان کوخوش آئنداورعوامی امنگوں کاعکاس قراردیاہے اورامیدظاہرکی ہے کہ فوج ملک کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلیے ملک دشمن عناصرکی سازشوں کوناکام بنا دے گی،2014تک افغانستان سے انخلاکے امریکی دعوئوں میں قطعی کوئی حقیقت نہیں۔

جامع مسجد منصورہ میں ختم قرآن کریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی کردارکومحدوداوربھارت کولامحدود اختیارات اورکردارسونپنے کامقصدکسی سے پوشیدہ نہیں لیکن ہمارے بصیرت وبصارت سے محروم حکمرانوںکوکچھ سجھائی نہیں دے رہااوروہ امریکی احکامات پربلاچون وچرا عمل کرنے میں تیزی دکھارہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے جبکہ وزیرداخلہ خفیہ اداروںکی دہشت گردی کی وارداتوںکی قبل ازوقت رپورٹوںکے باوجودان کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔سید منورحسن نے کہاکہ مصراورترکی کے بعدانقلاب پاکستان کی طرف بڑھ رہاہے۔انھوں نے کہاکہ ہمارے تمام مسائل کا حل اوربحرانوں سے نکلنے کانسخہ قرآن کریم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں