پاکستان کی ترکی کو انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ترک سفیر بابر ازلان کی ملاقات، تعاون کی یقین دہانی


Numainda Express July 02, 2013
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ترک سفیر بابر ازلان کی ملاقات، تعاون کی یقین دہانی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل و گیس اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجودہ ہیں، ترکی پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلیے آئے ہوئے ترکی کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے ترکی کے سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ترکی کے ساتھ اپنے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہا ئی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستاں ترکی حکومت کے طرف سے مختلف شعبہ جات میں تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس تعاوں کو مزید فرخت دینے پر زور دیا جائے۔



وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ترک سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کہ مواقع موجودہ کے باری میں آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان نے ترک سرمایہ کاری کو حوصلہ افزائی کرے گا اور ہر ممکن تعاون مہیا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے ملک میں توانائی کے مسائل کو قابو پانی میں مدد مل سکتی ہے۔

ترک سفیر بابرازلان نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان میں قیام انتہائی خوشگوار رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے کامیاب تجربات کو حکومت پاکستان کے ساتھہ شیئر کریں گے تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔