نیواسلام آباد ایئرپورٹ کی کسٹم بلڈنگ میں 6 ماہ بعد ہی دراڑیں پڑ گئیں

سول ايوی ايشن اتھارٹی نے بلڈنگ كو ائرپورٹ كےلئے خطرہ قرار دے ديا


ویب ڈیسک December 05, 2018
عمارت كو فوری طور پرخالی كرديا جائے، رپورٹ :فوٹو:فائل

نيو اسلام آباد انٹرنيشنل ایئرپورٹ پركسٹم بلڈنگ ميں افتتاح كے 6 ماہ بعد ہی دراڑيں پڑ گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دورحكومت میں اسلام آباد ايئر پورٹ پر مدت سے پہلے ہی مكمل ہونے والی كسٹم کے زيراستعمال عمارت ميں مختلف جگہوں پردراڑيں پڑ گئی ہیں، عمارت کا معائنہ كرنے كے بعد سول ايوی ايشن اتھارٹی نے بلڈنگ كو ایئرپورٹ کے لئے رسک قراردے ديا اور متعلقہ حكام كوخطرے سے آگاہ كر ديا ہے۔

عمارت کی خستہ حالی پر مرتب کی گئی رپورٹ ميں تحريركيا گيا كہ عمارت كا تیسرے فریق سے تخمينہ لگايا جائے اورعمارت كو فوری طور پرخالی كرديا جائے، جب كہ سول ايوی ايشن كے ايڈيشنل ڈائريكٹر سول مياں منيب اقبال نے اپنی رپورٹ ميں سفارش کی ہے كہ اعلیٰ سطح کا تحقيقاتی بورڈ قائم كيا جائے جو اس بات كو پتہ لگائے كہ عمارت ميں آنے والی دراڑوں کی وجہ کیا ہے اور اس كے ذمہ داروں كا تعين كرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں