سونے کی فی تولہ قیمت 300 کے اضافے سے 47800 روپے ہوگئی
قیمتوں میں اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر47800 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے 1242 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر47800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر40971 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے770 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔