فیصل قتل کیس میں گرفتارخواتین سمیت 3ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

معصومہ کو بار بار بیان تبدیل کرنے پر پولیس نے گواہ سے ملزمہ بنادیا

وکیل سرکار نے ریمانڈ پیپر واپس کردیے اور اپنی رائے میں کہا کہ واقعہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا. فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی وقار احمد سومرو نے سابق بینکار فیصل نبی ملک کے قتل میں گرفتار معصومہ عابدی ،انعب حمید اور منصور مجاہد کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔

خاتون ملزمہ سے ویمن تھانے میں تفتیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سابق بینکار کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکویٹر نے مسترد کردی، وکیل سرکار نے ریمانڈ پیپر واپس کردیے اور اپنی رائے میں کہا کہ واقعہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا اور ریمانڈ ماتحت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔




بعدازاں تفتیشی افسر نے تینوں ملزمان کو مذکورہ فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا اور ایک روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے ، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں نائیل خان کی مدعیت میں درج ہے،پولیس کے مطابق معصومہ نے مقتول کے اہل خانہ کو مطلع کیا تھا، معصومہ کو پہلے گواہ بنایا ،وہ اپنا بیان تبدیل کررہی تھی جس پر گواہ سے ملزمہ بنادیا گیا۔
Load Next Story