حمزہ قتل میں ملوث ملزم شعیب کے بیرون ملک جانے پر پابندی

ملزمان کے خلاف عبوری چالان منظورکرنے پر وکیل سرکار نے اعتراض داخل کردیا.


Staff Reporter July 02, 2013
وکیل صفائی کی مقدمے کو منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی فوٹو: فائل

عدالت نے حمزہ قتل کیس میں ملوث شعیب نوید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ملزمان کے خلاف عبوری چالان منظورکرنے پر وکیل سرکار نے اعتراض داخل کردیا،وکیل صفائی کی جانب سے مقدمے کو ماتحت عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 7جولائی کیلیے ملتوی کردی گئی،تفصیلات کے مطابق پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکویٹر عبدالمعروف نے حمزہ احمد قتل کیس کے مقدمے کے چالان کو عبوری طور پر منظور کیے جانے پراعتراض داخل کرتے ہوئے بتایا کہ ضابطہ فوجداری ایکٹ 173کی رپورٹ عبوری طور پر منظور نہیں کی جاسکتی ۔



فاضل عدالت نے ملزمان کے چالان کو عبوری طور پر منظور کیا ہے جوکہ قانونی ضابطے کے خلاف ہے فاضل عدالت کو چاہیے تھا کہ اسے منظور کرتی تا مستردکرتی لہذا عبوری چالان منظور کرنے سے متعلق قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے دوسری جانب وکیل سرکار نے ملزم شعیب نویدکا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم ضمانت پر ہے۔

ملزم کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ظاہر کیا تھا فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو طلب کرلیا ہے اور7جولائی تک ملزم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے،دریں اثنا وکیل صفائی نے ملزمان کے مقدمے کو ماتحت عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست دائر کی فاضل عدالت نے دلائل داخل کرنے کیلیے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔