ملالہ کے ساتھ طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی شازیہ بھی برطانیہ پہنچ گئی
شازیہ ان لڑکیوں میں شامل تھی جو طالبان کے حملے کے بعد اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئی تھیں
پاکستان میں طالبان کے حملوں میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کی سہیلی بھی برطانیہ پہنچ گئی ہے۔
شازیہ ان لڑکیوں میں شامل تھی جو طالبان کے حملے کے بعد اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئی تھیں اور تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہوگیا تھا۔
برطانیہ نے شازیہ کو اسٹوڈنٹ ویزا دیا ہے، برمنگھم ائرپورٹ پر شازیہ کا استقبال اس کی سہیلی ملالہ نے خود کیا جس کے بعد اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گورڈن براؤن نے شازیہ سے ملاقات کی، شازیہ کا کہنا تھا کہ اس کا خواب ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر پاکستان لوٹیں۔