مون سون سیزن کیلیے تمام حفاظتی انتظامات کرلیے قائم علی شاہ

آج توری بند سمیت مختلف بندوں کا دورہ کروں گا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں امین فہیم سے گفتگو


Staff Reporter July 02, 2013
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ممبرقومی اسمبلی مخدوم امین فہیم ملاقات کررہے ہیں ۔فوٹو : اے ایف پی

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے حالیہ مون سون سیزن کے حوالے سے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور حفاظتی بندوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔

میں آج توری بند سمیت مختلف بندوں کا دورہ بھی کررہا ہوں تاکہ ذاتی طور پر کام کا معائنہ اور مانیٹرنگ ہوسکے۔ وہ پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کیلیے آنے والے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرمخدوم امین فہیم سے گفتگو کررہے تھے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مخدوم امین فیہم کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ حفاظتی بندوں کے پشتوں کو مستحکم کرنے سمیت دیگر کاموں کے حوالے سے وہ محکمہ آبپاشی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔



مخدوم امین فہیم نے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ولولے اور جذبے کے ساتھ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلیے کوشاں ہیں ۔ امین فہیم نے صوبہ سندھ کا مثالی بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو مبارکباد بھی دی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیر کو ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے صوبے میں جاری سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں